Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دیکھوں میں اپنی آنکھوں سے آوے مجھے قرار

دیکھوں میں اپنی آنکھوں سے آوے مجھے قرار اے انتظار تجھ کو کسی کا ہو انتظار ساقی تو ایک بار تو توبہ مری تڑا توبہ کروں جو پھر تو ہے توبہ ہزار بار کیا زمزمہ کروں ہوں خوشی تجھ سے ہم صفیر آیا جو میں چمن میں تو جاتی رہی بہار کس ڈھب سے راہ عشق چلوں ہے یہ ڈر مجھے پھوٹیں کہیں نہ آبلے ٹوٹیں کہیں نہ خار کوچے کی اس کے راہ نہ بتلائی بعد مرگ دل میں صبا رکھے تھی مری خاک سے غبار اے پاے خم کہ گردش ساغر ہو دستگیر مرہون درد سر ہو کہاں تک مرا خمار وسعت جہاں کی چھوڑ جو آرام چاہے میر آسودگی رکھے ہے بہت گوشۂ مزار

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR