Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

نہ ہو ہرزہ درا اتنا خموشی اے جرس بہتر

نہ ہو ہرزہ درا اتنا خموشی اے جرس بہتر نہیں اس قافلے میں اہل دل ضبط نفس بہتر نہ ہونا ہی بھلا تھا سامنے اس چشم گریاں کے نظر اے ابر تر آپھی نہ آوے گا برس بہتر سدا ہو خار خار باغباں گل کا جہاں مانع سمجھ اے عندلیب اس باغ سے کنج قفس بہتر برا ہے امتحاں لیکن نہ سمجھے تو تو کیا کریے شہادت گاہ میں لے چل سب اپنے بوالہوس بہتر سیہ کر دوں گا گلشن دود دل سے باغباں میں بھی جلا آتش میں میرے آشیاں کے خار و خس بہتر کیا داغوں سے رشک باغ اے صد آفریں الفت یہ سینہ ہم کو بھی ایسا ہی تھا درکار بس بہتر قدم تیرے چھوئے تھے جن نے اب وہ ہاتھ ہی سر ہے مرے حق میں نہ ہونا ہی تھا یاں تک دسترس بہتر عبث پوچھے ہے مجھ سے میر میں صحرا کو جاتا ہوں خرابی ہی پہ دل رکھا ہے جو تونے تو بس بہتر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR