Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

نہ پڑھا خط کو یا پڑھا قاصد

نہ پڑھا خط کو یا پڑھا قاصد آخرکار کیا کہا قاصد کوئی پہنچا نہ خط مرا اس تک میرے طالع ہیں نارسا قاصد سر نوشت زبوں سے زر ہو خاک راہ کھوٹی نہ کر تو جا قاصد گر پڑا خط تو تجھ پہ حرف نہیں یہ بھی میرا ہی تھا لکھا قاصد یہ تو رونا ہمیشہ ہے تجھ کو پھر کبھو پھر کبھو بھلا قاصد اب غرض خامشی ہی بہتر ہے کیا کہوں تجھ سے ماجرا قاصد شب کتابت کے وقت گریے میں جو لکھا تھا سو بہ گیا قاصد کہنہ قصہ لکھا کروں تاکے بھیجا کب تک کروں نیا قاصد ہے طلسمات اس کا کوچہ تو جو گیا سو وہیں رہا قاصد باد پر ہے برات جس کا جواب اس کو گذرے ہیں سالہا قاصد نامۂ میر کو اڑاتا ہے کاغذ باد گر گیا قاصد

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR