Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا کہیں اپنی اس کی شب کی بات

کیا کہیں اپنی اس کی شب کی بات کہیے ہووے جو کچھ بھی ڈھب کی بات اب تو چپ لگ گئی ہے حیرت سے پھر کھلے گی زبان جب کی بات نکتہ دانان رفتہ کی نہ کہو بات وہ ہے جو ہووے اب کی بات کس کا روے سخن نہیں ہے ادھر ہے نظر میں ہماری سب کی بات ظلم ہے قہر ہے قیامت ہے غصے میں اس کے زیر لب کی بات کہتے ہیں آگے تھا بتوں میں رحم ہے خدا جانیے یہ کب کی بات گو کہ آتش زباں تھے آگے میر اب کی کہیے گئی وہ تب کی بات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR