Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

آنکھوں میں جی مرا ہے ادھر یار دیکھنا

آنکھوں میں جی مرا ہے ادھر یار دیکھنا عاشق کا اپنے آخری دیدار دیکھنا کیسا چمن کہ ہم سے اسیروں کو منع ہے چاک قفس سے باغ کی دیوار دیکھنا آنکھیں چرائیو نہ ٹک ابر بہار سے میری طرف بھی دیدئہ خونبار دیکھنا اے ہم سفر نہ آبلے کو پہنچے چشم تر لاگا ہے میرے پائوں میں آ خار دیکھنا ہونا نہ چار چشم دل اس ظلم پیشہ سے ہشیار زینہار خبردار دیکھنا صیاد دل ہے داغ جدائی سے رشک باغ تجھ کو بھی ہو نصیب یہ گلزار دیکھنا گر زمزمہ یہی ہے کوئی دن تو ہم صفیر اس فصل ہی میں ہم کو گرفتار دیکھنا بلبل ہمارے گل پہ نہ گستاخ کر نظر ہوجائے گا گلے کا کہیں ہار دیکھنا شاید ہماری خاک سے کچھ ہو بھی اے نسیم غربال کرکے کوچۂ دلدار دیکھنا اس خوش نگہ کے عشق سے پرہیز کیجو میر جاتا ہے لے کے جی ہی یہ آزار دیکھنا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR