Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

سمجھے تھے میر ہم کہ یہ ناسور کم ہوا

سمجھے تھے میر ہم کہ یہ ناسور کم ہوا پھر ان دنوں میں دیدئہ خونبار نم ہوا آئے برنگ ابر عرق ناک تم ادھر حیران ہوں کہ آج کدھر کو کرم ہوا تجھ بن شراب پی کے موئے سب ترے خراب ساقی بغیر تیرے انھیں جام سم ہوا کافر ہمارے دل کی نہ پوچھ اپنے عشق میں بیت الحرام تھا سو وہ بیت الصنم ہوا خانہ خراب کس کا کیا تیری چشم نے تھا کون یوں جسے تو نصیب ایک دم ہوا تلوار کس کے خون میں سر ڈوب ہے تری یہ کس اجل رسیدہ کے گھر پر ستم ہوا آئی نظر جو گور سلیماں کی ایک روز کوچے پر اس مزار کے تھا یہ رقم ہوا کاے سرکشاں جہان میں کھینچا تھا میں بھی سر پایان کار مور کی خاک قدم ہوا افسوس کی بھی چشم تھی ان سے خلاف عقل بار علاقہ سے تو عبث پشت خم ہوا اہل جہاں ہیں سارے ترے جیتے جی تلک پوچھیں گے بھی نہ بات جہاں تو عدم ہوا کیا کیا عزیز دوست ملے میر خاک میں نادان یاں کسو کا کسو کو بھی غم ہوا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR