Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

گزرا بنائے چرخ سے نالہ پگاہ کا

گزرا بنائے چرخ سے نالہ پگاہ کا خانہ خراب ہو جیو اس دل کی چاہ کا آنکھوں میں جی مرا ہے ادھر دیکھتا نہیں مرتا ہوں میں تو ہائے رے صرفہ نگاہ کا صد خانماں خراب ہیں ہر ہر قدم پہ دفن کشتہ ہوں یار میں تو ترے گھر کی راہ کا یک قطرہ خون ہوکے پلک سے ٹپک پڑا قصہ یہ کچھ ہوا دل غفراں پناہ کا تلوار مارنا تو تمھیں کھیل ہے ولے جاتا رہے نہ جان کسو بے گناہ کا بدنام و خوار و زار و نزار و شکستہ حال احوال کچھ نہ پوچھیے اس رو سیاہ کا ظالم زمیں سے لوٹتا دامن اٹھا کے چل ہو گا کمیں میں ہاتھ کسو داد خواہ کا اے تاج شہ نہ سر کو فرو لائوں تیرے پاس ہے معتقد فقیر نمد کی کلاہ کا ہر لخت دل میں صید کے پیکان بھی گئے دیکھا میں شوخ ٹھاٹھ تری صید گاہ کا بیمار تو نہ ہووے جیے جب تلک کہ میر سونے نہ دے گا شور تری آہ آہ کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR