Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

مت ہو دشمن اے فلک مجھ پائمال راہ کا

مت ہو دشمن اے فلک مجھ پائمال راہ کا خاک افتادہ ہوں میں بھی اک فقیر اللہ کا سینکڑوں طرحیں نکالیں یار کے آنے کی لیک عذر ہی جا ہے چلا اس کے دل ناخواہ کا گر کوئی پیرمغاں مجھ کو کرے تو دیکھے پھر میکدہ سارے کا سارا صرف ہے اللہ کا کاش تیرے غم رسیدوں کو بلاویں حشر میں ظلم ہے یک خلق پرآشوب ان کی آہ کا جو سنا ہشیار اس میخانے میں تھا بے خبر شوق ہی باقی رہا ہم کو دل آگاہ کا باندھ مت رونے کا تار اے ناقباحت فہم چشم اس سے پایا جائے ہے سر رشتہ جی کی چاہ کا شیخ مت کر ذکر ہر ساعت قیامت کا کہ ہے عرصۂ محشر نمونہ اس کی بازی گاہ کا شہر میں کس منھ سے آوے سامنے تیرے کہ شوخ جھائیوں سے بھر رہا ہے سارا چہرہ ماہ کا سرفرو لاتی نہیں ہمت مری ہر اک کے پاس ہوں گداے آستاں میں میر حضرت شاہ کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR