Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا

ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا دل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا قسم جو کھایئے تو طالع زلیخا کی عزیز مصر کا بھی صاحب اک غلام لیا خراب رہتے تھے مسجد کے آگے میخانے نگاہ مست نے ساقی کی انتقام لیا وہ کج روش نہ ملا راستے میں مجھ سے کبھی نہ سیدھی طرح سے ان نے مرا سلام لیا مزا دکھا دیں گے بے رحمی کا تری صیاد گر اضطراب اسیری نے زیر دام لیا مرے سلیقے سے میری نبھی محبت میں تمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا اگرچہ گوشہ گزیں ہوں میں شاعروں میں میر پہ میرے شور نے روے زمیں تمام لیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR