Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

شکوہ کروں میں کب تک اس اپنے مہرباں کا

شکوہ کروں میں کب تک اس اپنے مہرباں کا القصہ رفتہ رفتہ دشمن ہوا ہے جاں کا گریے پہ رنگ آیا قید قفس سے شاید خوں ہو گیا جگر میں اب داغ گلستاں کا لے جھاڑو ٹوکرا ہی آتا ہے صبح ہوتے جاروب کش مگر ہے خورشید اس کے ہاں کا دی آگ رنگ گل نے واں اے صبا چمن کو یاں ہم جلے قفس میں سن حال آشیاں کا ہر صبح میرے سر پر اک حادثہ نیا ہے پیوند ہو زمیں کا شیوہ اس آسماں کا ان صید افگنوں کا کیا ہو شکار کوئی ہوتا نہیں ہے آخر کام ان کے امتحاں کا تب تو مجھے کیا تھا تیروں سے صید اپنا اب کرتے ہیں نشانہ ہر میرے استخواں کا فتراک جس کا اکثر لوہو میں تر رہے ہے وہ قصد کب کرے ہے اس صید ناتواں کا کم فرصتی جہاں کے مجمع کی کچھ نہ پوچھو احوال کیا کہوں میں اس مجلس رواں کا سجدہ کریں ہیں سن کر اوباش سارے اس کو سید پسر وہ پیارا ہے گا امام بانکا ناحق شناسی ہے یہ زاہد نہ کر برابر طاعت سے سو برس کی سجدہ اس آستاں کا ہیں دشت اب یہ جیتے بستے تھے شہر سارے ویرانۂ کہن ہے معمورہ اس جہاں کا جس دن کہ اس کے منھ سے برقع اٹھے گا سنیو اس روز سے جہاں میں خورشید پھر نہ جھانکا ناحق یہ ظلم کرنا انصاف کہہ پیارے ہے کون سی جگہ کا کس شہر کا کہاں کا سودائی ہو تو رکھے بازار عشق میں پا سر مفت بیچتے ہیں یہ کچھ چلن ہے واں کا سو گالی ایک چشمک اتنا سلوک تو ہے اوباش خانہ جنگ اس خوش چشم بدزباں کا یا روئے یا رلایا اپنی تو یوں ہی گذری کیا ذکر ہم صفیراں یاران شادماں کا قید قفس میں ہیں تو خدمت ہے نالگی کی گلشن میں تھے تو ہم کو منصب تھا روضہ خواں کا پوچھو تو میر سے کیا کوئی نظر پڑا ہے چہرہ اتر رہا ہے کچھ آج اس جواں کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR