Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

بیتاب جی کو دیکھا دل کو کباب دیکھا

بیتاب جی کو دیکھا دل کو کباب دیکھا جیتے رہے تھے کیوں ہم جو یہ عذاب دیکھا پودا ستم کا جس نے اس باغ میں لگایا اپنے کیے کا ان نے ثمرہ شتاب دیکھا دل کا نہیں ٹھکانا بابت جگر کی گم ہے تیرے بلاکشوں کا ہم نے حساب دیکھا آباد جس میں تجھ کو دیکھا تھا ایک مدت اس دل کی مملکت کو اب ہم خراب دیکھا یوں خاک میں ملا یاں اس بن کہ کچھ نہ پوچھو اس ظلم دیدہ دل کا ہم اضطراب دیکھا واعظ زبون مت کہہ میخانے کو کہ اس جا پیراہن نکویاں رہن شراب دیکھا لیتے ہی نام اس کا سوتے سے چونک اٹھے ہو ہے خیر میر صاحب کچھ تم نے خواب دیکھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR