Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دیکھے گا جو تجھ رو کو سو حیران رہے گا

دیکھے گا جو تجھ رو کو سو حیران رہے گا وابستہ ترے مو کا پریشان رہے گا وعدہ تو کیا اس سے دم صبح کا لیکن اس دم تئیں مجھ میں بھی اگر جان رہے گا منعم نے بنا ظلم کی رکھ گھر تو بنایا پر آپ کوئی رات ہی مہمان رہے گا چھوٹوں کہیں ایذا سے لگا ایک ہی جلاد تاحشر مرے سر پہ یہ احسان رہے گا چمٹے رہیں گے دشت محبت میں سر و تیغ محشر تئیں خالی نہ یہ میدان رہے گا جانے کا نہیں شور سخن کا مرے ہرگز تاحشر جہاں میں مرا دیوان رہے گا دل دینے کی ایسی حرکت ان نے نہیں کی جب تک جیے گا میر پشیمان رہے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR