Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

عبرت سے دیکھ جس جا یاں کوئی گھر بنے ہے

عبرت سے دیکھ جس جا یاں کوئی گھر بنے ہے پردے میں چشم ڈھکنے دیوار و در بنے ہے ہیں دل گداز جن کے کچھ چیز مال وے ہیں ہوتے ہیں ملتفت تو پھر خاک زر بنے ہے شب جوش غم سے جس دم لگتا ہے دل تڑپنے ہر زخم سینہ اس دم یک چشم تر بنے ہے یاں ہر گھڑی ہماری صورت بگڑتی ہے گی چہرہ ہی واں انھوں کا دو دو پہر بنے ہے ٹک رک کے صاف طینت نکلے ہے اور کچھ ہو پانی گرہ جو ہووے تو پھر گہر بنے ہے ہے شعبدے کے فن میں کیا دست مے کشوں کو زاہد انھوں میں جاکر آدم سے خر بنے ہے نکلے ہے صبح بھی یاں صندل ملے جبیں کو عالم میں کام کس کا بے درد سر بنے ہے سارے دکھوں کی اے دل ہوجائے گی تلافی صحبت ہماری اس کی ٹک بھی اگر بنے ہے ہر اک سے ڈھب جدا ہے سارے زمانے کا بھی بنتی ہے جس کسو کی یک طور پر بنے ہے برسوں لگی رہے ہیں جب مہر و مہ کی آنکھیں تب کوئی ہم سا صاحب صاحب نظر بنے ہے یاران دیر و کعبہ دونوں بلا رہے ہیں اب دیکھیں میر اپنا جانا کدھر بنے ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR