Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

آنکھیں نہیں یاں کھلتیں ایدھر کو نظر بھی ہے

آنکھیں نہیں یاں کھلتیں ایدھر کو نظر بھی ہے سدھ اپنی نہیں ہم کو کچھ تم کو خبر بھی ہے گو شکل ہوائی کی سر چرخ تئیں کھینچا اے آہ شرر افشاں کچھ تجھ میں اثر بھی ہے اس منزل دلکش کو منزل نہ سمجھیے گا خاطر میں رہے یاں سے درپیش سفر بھی ہے مجھ حال شکستہ کی تاچند یہ بے وقری کچھ کسر میں اب میری اے شوخ کسر بھی ہے یہ کیا ہے کہ منھ نوچے نے چاک کرے سینہ کر عرض جو کچھ تجھ میں اے میر ہنر بھی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR