Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا تن نازک ہے جاں کو بھی حسد جس تن پہ ہے

کیا تن نازک ہے جاں کو بھی حسد جس تن پہ ہے کیا بدن کا رنگ ہے تہ جس کی پیراہن پہ ہے گرد جب اٹھتی ہے اک حسرت سے رہ جاتے ہیں دیکھ وحشیان دشت کی آنکھ اس شکار افگن پہ ہے کثرت پیکاں سے تیرے ہو گئی ہیئت ہی اور اب شرف دل کو ہمارے پارئہ آہن پہ ہے کون یوں اے ترک رعنا زینت فتراک تھا خوں سے گل کاری عجب اک زین کے دامن پہ ہے سر اٹھانے کی نہیں ہے ہم کو فرصت عشق میں ہر دم اک تیغ جفاے تازہ یاں گردن پہ ہے نوحہ گر کر مجھ کو دکھلایا غم دل نے ندان شیون اب موقوف یاروں کا مرے شیون پہ ہے ہوچکا رہنا مرا بستی میں آخر کب تلک نالۂ شب سے قیامت روز مرد و زن پہ ہے خرمن گل سے لگیں ہیں دور سے کوڑوں کے ڈھیر لوہو رونے سے ہمارے رنگ اک گلخن پہ ہے وے پھری پلکیں الٹ دیتی ہیں صف اک آن میں اب لڑائی ہند میں سب اس سیہ پلٹن پہ ہے تو تو کہتا ہے کہ میں نے اس طرف دیکھا نہیں خون ناحق میر کا یہ کس کی پھر چتون پہ ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR