Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

چھاتی جلا کرے ہے سوز دروں بلا ہے

چھاتی جلا کرے ہے سوز دروں بلا ہے اک آگ سی رہے ہے کیا جانیے کہ کیا ہے میں اور تو ہیں دونوں مجبورطور اپنے پیشہ ترا جفا ہے شیوہ مرا وفا ہے روے سخن ہے کیدھر اہل جہاں کا یارب سب متفق ہیں اس پر ہر ایک کا خدا ہے کچھ بے سبب نہیں ہے خاطر مری پریشاں دل کا الم جدا ہے غم جان کا جدا ہے حسن ان بھی معنیوں کا تھا آپھی صورتوں میں اس مرتبے سے آگے کوئی چلے تو کیا ہے شادی سے غم جہاں میں دہ چند ہم نے پایا ہے عید ایک دن تو دس روز یاں دہا ہے ہے خصم جان عاشق وہ محو ناز لیکن ہر لمحہ بے ادائی یہ بھی تو اک ادا ہے ہو جائے یاس جس میں سو عاشقی ہے ورنہ ہر رنج کو شفا ہے ہر درد کو دوا ہے نایاب اس گہر کی کیا ہے تلاش آساں جی ڈوبتا ہے اس کا جو تہ سے آشنا ہے مشفق ملاذ و قبلہ کعبہ خدا پیمبر جس خط میں شوق سے میں کیا کیا اسے لکھا ہے تاثیر عشق دیکھو وہ نامہ واں پہنچ کر جوں کاغذ ہوائی ہر سو اڑا پھرا ہے ہے گرچہ طفل مکتب وہ شوخ ابھی تو لیکن جس سے ملا ہے اس کا استاد ہو ملا ہے پھرتے ہو میر صاحب سب سے جدے جدے تم شاید کہیں تمھارا دل ان دنوں لگا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR