Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ٹک ٹھہرنے دے تجھے شوخی تو کچھ ٹھہرایئے

ٹک ٹھہرنے دے تجھے شوخی تو کچھ ٹھہرایئے پیکر نازک کو تیرے کیونکے بر میں لایئے ساکن دیر و حرم دونوں تلاشی ہیں ترے تو خدا جانے کہاں ہے کیونکے تجھ کو پایئے دور ہی سے ہوش کھو دیتی ہے اس کی بوے خوش آپ میں رہیے تو اس کے پاس بھی ٹک جایئے ان دنوں رنگ اور کچھ ہے اس دل پرخون کا حق میں میرے آپ ہی کچھ سوچ کر فرمایئے جی ہی کھپ جاتا ہے طنز آمیز ایسے لطف سے ہنس کے جب کہتا ہے سب میں آیئے جی آئیے دل کے ویراں کرنے میں بیداد کی ہے تونے ہائے خوش عمارت ایسے گھر کو اس طرح سے ڈھایئے رات دن رخسار اس کے چت چڑھے رہتے ہیں میر آفتاب و ماہ سے دل کب تلک بہلایئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR