Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

مت سہل سمجھو ایسے ہیں ہم کیا ورے دھرے

مت سہل سمجھو ایسے ہیں ہم کیا ورے دھرے ظاہر تو پاس بیٹھے ہیں پر ہیں بہت پرے سختی بہت ہے پاس و مراعات عشق میں پتھر کے دل جگر ہوں تو کوئی وفا کرے خالی کروں ہوں رو رو کے راتوں کو دل کے تیں انصاف کر کہ یوں کوئی دن کب تلک بھرے رندھنے نے جی کے خاک میں ہم کو ملا دیا گویا کہ آسمان بہت آگیا ورے داڑھی کو تیری دیکھ کے ہنستے ہیں لڑکے شیخ اس ریش خند کو بھی سمجھ ٹک تو مسخرے جل تھل فقط نہیں مرے رونے سے بھر گئے جنگل پڑے تھے سوکھے سو وہ بھی ہوئے ہرے جی کو بچا رکھیں گے تو جانیں گے عشق میں ہر چند میر صاحب قبلہ ہیں منگرے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR