Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

قوت کو پیرانہ سر دلی میں حیرانی ہوئی

قوت کو پیرانہ سر دلی میں حیرانی ہوئی اب کے جو آئے سفر سے خوب مہمانی ہوئی بائولے سے جب تلک بکتے تھے سب کرتے تھے پیار عقل کی باتیں کیاں کیا ہم سے نادانی ہوئی لوہو پانی ایک دونوں نے کیا میرا ندان یعنی دل لوہو ہوا سب چشم سب پانی ہوئی کیا چھپا کچھ رہ گیا ہے مدعاے خط شوق رقعہ وار اب اشک خونیں سے تو افشانی ہوئی آنکھ اٹھاکر ٹک جو دیکھا گھر کے گھر بٹھلا دیے اک نگہ میں سینکڑوں کی خانہ ویرانی ہوئی مرتبہ واجب کا سمجھے آدمی ممکن نہیں فہم سودائی ہوا یاں عقل دیوانی ہوئی چاہ کر اس بے وفا کو آخر اپنی جان دی دوستی اس کی ہماری دشمن جانی ہوئی بلبل اس خوبی سے گل ہے سِیَّما سیماے یار تو عبث اے بے حقیقت غنچہ پیشانی ہوئی شیخ مت یاد بتاں کو رات کا سا ذکر جان یاصنم گوئی ہماری کیا خداخوانی ہوئی غنچۂ گل ہے گلابی پھول ہے جام شراب توڑتے تو توڑی توبہ اب پشیمانی ہوئی چشم ہوتے ہوتے تر کچھ سب بھری رہنے لگی اب ہوئی خطرے کی جاگہ کشتی طوفانی ہوئی دل تڑپتا تھا نہایت جان دے تسکین کی بارے اپنی ایسی مشکل کی بھی آسانی ہوئی جب سے دیکھا اس کو ہم نے جی ڈھہا جاتا ہے میر اس خرابی کی یہ چشم روسیہ بانی ہوئی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR