Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

وہ رابطہ نہیں وہ محبت نہیں رہی

وہ رابطہ نہیں وہ محبت نہیں رہی اس بے وفا کو ہم سے کچھ الفت نہیں رہی دیکھا تو مثل اشک نظر سے گرا دیا اب میری اس کی آنکھ میں عزت نہیں رہی رندھنے سے جی کے کس کو رہا ہے دماغ حرف دم لینے کی بھی ہم کو تو فرصت نہیں رہی تھی تاب جی میں جب تئیں رنج و تعب کھنچے وہ جسم اب نہیں ہے وہ قدرت نہیں رہی منعم امل کا طول یہ کس جینے کے لیے جتنی گئی اب اتنی تو مدت نہیں رہی دیوانگی سے اپنی ہے اب ساری بات خبط افراط اشتیاق سے وہ مت نہیں رہی پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ افسوس تم کو میر سے صحبت نہیں رہی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR