Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

یار بن تلخ زندگانی تھی

یار بن تلخ زندگانی تھی دوستی مدعی جانی تھی سر سے اس کی ہوا گئی نہ کبھو عمر برباد یوں ہی جانی تھی لطف پر اس کے ہم نشیں مت جا کبھو ہم پر بھی مہربانی تھی ہاتھ آتا جو تو تو کیا ہوتا برسوں تک ہم نے خاک چھانی تھی شیب میں فائدہ تامل کا سوچنا تب تھا جب جوانی تھی میرے قصے سے سب کی گئیں نیندیں کچھ عجب طور کی کہانی تھی عاشقی جی ہی لے گئی آخر یہ بلا کوئی ناگہانی تھی اس رخ آتشیں کی شرم سے رات شمع مجلس میں پانی پانی تھی پھر سخن نشنوی ہے ویسی ہی رات ایک آدھ بات مانی تھی کوے قاتل سے بچ کے نکلا خضر اسی میں اس کی زندگانی تھی فقر پر بھی تھا میر کے اک رنگ کفنی پہنی سو زعفرانی تھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR