Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

آوے کہنے میں رہا ہو غم سے گر احوال کچھ

آوے کہنے میں رہا ہو غم سے گر احوال کچھ جاں بہ لب رہتے ہیں پر کہتے نہیں ہیں حال کچھ بے زری سے داغ ہیں لیکن لبوں پر مہر ہے کہیے حاجت اپنی لوگوں سے جو وے ہوں مال کچھ کام کو مشکل دل پر آرزو نے کردیا یاس کلی ہوچکے تو پھر نہیں اشکال کچھ دل ترا آیا کسو کے پیچ میں جو سدھ گئی متصل بکھرے رہا کرتے ہیں منھ پر بال کچھ ماہ سے ماہی تلک اس داغ میں ہیں مبتلا کیا بلاے جان ہے میرا تمھارا حال کچھ ایک دن کنج قفس میں ہم کہیں رہ جائیں گے بے کلی گل بن بہت رہتی ہے اب کے سال کچھ کیا اس آتش باز کے لونڈے کا اتنا شوق میر بہ چلی ہے دیکھ کر اس کو تمھاری رال کچھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR