Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

لطف کیا ہر کسو کی چاہ کے ساتھ

لطف کیا ہر کسو کی چاہ کے ساتھ چاہ وہ ہے جو ہو نباہ کے ساتھ وقت کڑھنے کے ہاتھ دل پر رکھ جان جاتی رہے نہ آہ کے ساتھ عشق میں ترک سر کیے ہی بنے مشورت تو بھی کر کلاہ کے ساتھ ہو اگرچند آسماں پہ ولے نسبت اس مہ کو کیا ہے ماہ کے ساتھ سفری وہ جو مہ ہوا تا دیر چشم اپنی تھی گرد راہ کے ساتھ جاذبہ تو ان آنکھوں کا دیکھا جی کھنچے جاتے ہیں نگاہ کے ساتھ میر سے تم برے ہی رہتے ہو کیا شرارت ہے خیرخواہ کے ساتھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR