Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہوتی کچھ عشق کی غیرت بھی اگر بلبل کو

ہوتی کچھ عشق کی غیرت بھی اگر بلبل کو صبح کی بائو سے لگ لگنے نہ دیتی گل کو میں نے سر اپنا دھنا تھا تبھی اس شوخ نے جب پگڑی کے پیچ سے باندھا تھا اٹھا کاکل کو مستی ان آنکھوں سے نکلے ہے اگر دیکھو خوب خلق بدنام عبث کرتی ہے جام مل کو جیسے ہوتی ہے کتاب ایک ورق بن ناقص نسبت تام اسی طور ہے جز سے کل کو ایک لحظے ہی میں بل سارے نکل جاتے میر پیچ اس زلف کے دینے تھے دکھا سنبل کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR