Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہر صبح شام تو پئے ایذاے میر ہو

ہر صبح شام تو پئے ایذاے میر ہو ایسا نہ ہو کہ کام ہی اس کا اخیر ہو ہو کوئی بادشاہ کوئی یاں وزیر ہو اپنی بلا سے بیٹھ رہے جب فقیر ہو جنت کی منت ان کے دماغوں سے کب اٹھے خاک رہ اس کی جن کے کفن کا عبیر ہو کیا یوں ہی آب و تاب سے ہو بیٹھیں کار عشق سوکھے جگر کا خوں تو رواں جوے شیر ہو چھاتی قفس میں داغ سے ہو کیوں نہ رشک باغ جوش بہار تھا کہ ہم آئے اسیر ہو یاں برگ گل اڑاتے ہیں پرکالۂ جگر جا عندلیب تو نہ مری ہم صفیر ہو اس کے خیال خط میں کسے یاں دماغ حرف کرتی ہے بے مزہ جو قلم کی صریر ہو زنہار اپنی آنکھ میں آتا نہیں وہ صید پھوٹا دوسار جس کے جگر میں نہ تیر ہو ہوتے ہیں میکدے کے جواں شیخ جی برے پھر درگذر یہ کرتے نہیں گوکہ پیر ہو کس طرح آہ خاک مذلت سے میں اٹھوں افتادہ تر جو مجھ سے مرا دستگیر ہو حد سے زیادہ جور و ستم خوشنما نہیں ایسا سلوک کر کہ تدارک پذیر ہو دم بھر نہ ٹھہرے دل میں نہ آنکھوں میں ایک پل اتنے سے قد پہ تم بھی قیامت شریر ہو ایسا ہی اس کے گھر کو بھی آباد دیکھیو جس خانماں خراب کا یہ دل مشیر ہو تسکین دل کے واسطے ہر کم بغل کے پاس انصاف کریے کب تئیں مخلص حقیر ہو یک وقت خاص حق میں مرے کچھ دعا کرو تم بھی تو میر صاحب و قبلہ فقیر ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR