Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اتنا کہا نہ ہم سے تم نے کبھو کہ آئو

اتنا کہا نہ ہم سے تم نے کبھو کہ آئو کاہے کو یوں کھڑے ہو وحشی سے بیٹھ جائو یہ چاند کے سے ٹکڑے چھپتے نہیں چھپائے ہر چند اپنے منھ کو برقع میں تم چھپائو دوچار تیر یارو اس سے بھلی ہے دوری تم کھینچ کھینچ مجھ کو اس پلے پر نہ لائو ہو شرم آنکھ میں تو بھاری جہاز سے ہے مت کرکے شوخ چشمی آشوب سا اٹھائو اب آتے ہو تو آئو ہر لحظہ جی گھٹے ہے پھر لطف کیا جو آکر آدھا بھی تم نہ پائو تھی سحر یا نگہ تھی ہم آپ کو تھے بھولے اس جادوگر کو یارو پھر بھی تنک دکھائو بارے گئے سو گذرے جی بھر بھر آتے ہیں کیا آئندہ میر صاحب دل مت کہیں لگائو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR