Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا عبث مجنوں پئے محمل ہے میاں

کیا عبث مجنوں پئے محمل ہے میاں یہ دوانہ بائولا عاقل ہے میاں قند کا کون اس قدر مائل ہے میاں جو ہے ان ہونٹوں ہی کا قائل ہے میاں ہم نے یہ مانا کہ واعظ ہے ملک آدمی ہونا بہت مشکل ہے میاں چشم تر کی خیر جاری ہے سدا سیل اس دروازے کا سائل ہے میاں مرنے کے پیچھے تو راحت سچ ہے لیک بیچ میں یہ واقعہ حائل ہے میاں دل کی پامالی ستم ہے قہر ہے کوئی یوں دلتا ہے آخر دل ہے میاں آج کیا فرداے محشر کا ہراس صبح دیکھیں کیا ہو شب حامل ہے میاں دل تڑپتا ہی نہیں کیا جانیے کس شکار انداز کا بسمل ہے میاں چاہیے پیش از نماز آنکھیں کھلیں حیف اس کا وقت جو غافل ہے میاں رنگ بے رنگی جدا تو ہے ولے آب سا ہر رنگ میں شامل ہے میاں سامنے سے ٹک ٹلے تو دق نہ ہو آسماں چھاتی پر اپنی سل ہے میاں دل لگی اتنی جہاں میں کس لیے رہگذر ہے یہ تو کیا منزل ہے میاں بے تہی دریاے ہستی کی نہ پوچھ یاں سے واں تک سو جگہ ساحل ہے میاں چشم حق بیں سے کرو ٹک تم نظر دیکھتے جو کچھ ہو سب باطل ہے میاں دردمندی ہی تو ہے جو کچھ کہ ہے حق میں عاشق کے دوا قاتل ہے میاں برسوں ہم روتے پھرے ہیں ابر سے زانو زانو اس گلی میں گل ہے میاں کہنہ سالی میں ہے جیسے خورد سال کیا فلک پیری میں بھی جاہل ہے میاں کیا دل مجروح و محزوں کا گلہ ایک غمگیں دوسرے گھائل ہے میاں دیکھ کر سبزہ ہی خرم دل کو رکھ مزرع دنیا کا یہ حاصل ہے میاں مستعدوں پر سخن ہے آج کل شعر اپنا فن سو کس قابل ہے میاں کی زیارت میر کی ہم نے بھی کل لاابالی سا ہے پر کامل ہے میاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR