Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

جنوں نے تماشا بنایا ہمیں

جنوں نے تماشا بنایا ہمیں رہا دیکھ اپنا پرایا ہمیں سدا ہم تو کھوئے گئے سے رہے کبھو آپ میں تم نے پایا ہمیں یہی تا دم مرگ بیتاب تھے نہ اس بن تنک صبر آیا ہمیں شب آنکھوں سے دریا سا بہتا رہا انھیں نے کنارے لگایا ہمیں ہمارا نہیں تم کو کچھ پاس رنج یہ کیا تم نے سمجھا ہے آیا ہمیں لگی سر سے جوں شمع پا تک گئی سب اس داغ نے آہ کھایا ہمیں جلیں پیش و پس جیسے شمع و پتنگ جلا وہ بھی جن نے جلایا ہمیں ازل میں ملا کیا نہ عالم کے تیں قضا نے یہی دل دلایا ہمیں رہا تو تو اکثر الم ناک میر ترا طور کچھ خوش نہ آیا ہمیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR