Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

جانا ادھر سے میر ہے ویسا ادھر کے تیں

جانا ادھر سے میر ہے ویسا ادھر کے تیں بیماریوں میں جیسے بدلتے ہیں گھر کے تیں کب ناخنوں سے چہرہ نچے اس صفا سے ہوں رجھواڑ تم نہیں ہو جو دیکھو ہنر کے تیں خستے کو اس نگہ کے طبیبوں سے کام کیا ہمدم مجھے دکھا کسو صاحب نظر کے تیں فردوس ہو نصیب پدر آدمی تھا خوب دل کو دیا نہ ان نے کسو خوش پسر کے تیں ٹک دل کی بے قراری میں جاتے ہیں جی جلے ہر دم طپش سراہیے میرے جگر کے تیں تم دل سے جو گئے سو خرابی بہت رہی پھر بھی بسائو آ کے اس اجڑے نگر کے تیں اللہ رے نازکی نہیں آتی خیال میں کس کس طرح سے باندھتے ہیں اس کمر کے تیں حالت یہ ہے کہ بے خبری دم بہ دم ہے یاں وے اب تلک بھی آتے نہیں ٹک خبر کے تیں مدت ہوئی کہ اپنی خبر کچھ ہمیں نہیں کیا جانیے کہ میر گئے ہم کدھر کے تیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR