Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

موئے جاتے تھے فرط الفت سے ہم

موئے جاتے تھے فرط الفت سے ہم جیے ہیں خدا ہی کی قدرت سے ہم ترش رو بہت ہے وہ زرگر پسر پڑے ہیں کھٹائی میں مدت سے ہم نہیں دیکھتے صبح اب آرسی خفا رہتے ہیں اپنی صورت سے ہم جو دیکھو وہ قامت تو معلوم ہو کہ روکش ہوئے ہیں قیامت سے ہم نہ ٹک لا سکا تاب جلوے کی دل گلہ رکھتے ہیں صبر و طاقت سے ہم نہ مانی کوئی ان نے پھر روٹھ کر مناتے رہے رات منت سے ہم خدا سے بھی شب کو دعا مانگتے نہ اس کا لیا نام غیرت سے ہم رکھا جس کو آنکھوں میں اک عمر اب اسے دیکھ رہتے ہیں حسرت سے ہم بھری آنکھیں لوہو سے رہنے لگیں یہ رنگ اپنا دیکھا مروت سے ہم نہ مل میر اب کے امیروں سے تو ہوئے ہیں فقیر ان کی دولت سے ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR