Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کچھ نہ پوچھو بہک رہے ہیں ہم

کچھ نہ پوچھو بہک رہے ہیں ہم عشق کی مے سے چھک رہے ہیں ہم سوکھ غم سے ہوئے ہیں کانٹا سے پر دلوں میں کھٹک رہے ہیں ہم وقفۂ مرگ اب ضروری ہے عمر طے کرتے تھک رہے ہیں ہم کیونکے گرد علاقہ بیٹھ سکے دامن دل جھٹک رہے ہیں ہم کون پہنچے ہے بات کی تہ کو ایک مدت سے بک رہے ہیں ہم ان نے دینے کہا تھا بوسۂ لب اس سخن پر اٹک رہے ہیں ہم نقش پا سی رہی ہیں کھل آنکھیں کس کی یوں راہ تک رہے ہیں ہم دست دے گی کب اس کی پابوسی دیر سے سر پٹک رہے ہیں ہم بے ڈھب اس پاس ایک شب تھے گئے سو کئی دن سرک رہے ہیں ہم خام دستی نے ہائے داغ کیا پوچھتے کیا ہو پک رہے ہیں ہم میر شاید لیں اس کی زلف سے کام برسوں سے تو لٹک رہے ہیں ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR