Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

عزت اپنی اب نہیں ہے یار کو منظور ٹک

عزت اپنی اب نہیں ہے یار کو منظور ٹک پاس جاتا ہوں تو کہتا ہے کہ بیٹھو دور ٹک حال میرا شہر میں کہتے رہیں گے لوگ دیر اس فسانے کے تئیں ہونے تو دو مشہور ٹک پشت پا مارے ہیں شاہی پر گداے کوے عشق دیکھو تم یاں کا خدا کے واسطے دستور ٹک چاہنے کا مجھ سے بے قدرت کا کیا ہے اعتبار عشق کرنے کو کسو کے چاہیے مقدور ٹک حق تو سب کچھ تھا ہی ناحق جان دی کس واسطے حوصلے سے بات کرتا کاشکے منصور ٹک منکرحسن بتاں کیونکر نہ ہووے شیخ شہر حق ہے اس کی اور وہ آنکھوں سے ہے معذور ٹک پھر کہیں کیا دل لگایا میر جو ہے زرد رو منھ پر آیا تھا ترے دو چار دن سے نور ٹک

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR