Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

میلان دل ہے زلف سیہ فام کی طرف

میلان دل ہے زلف سیہ فام کی طرف جاتا ہے صید آپ سے اس دام کی طرف دل اپنا عدل داور محشر سے جمع ہے کرتا ہے کون عاشق بدنام کی طرف اس پہلوے فگار کو بستر سے کام کیا مدت ہوئی کہ چھوٹی ہے آرام کی طرف یک شب نظر پڑا تھا کہیں تو سو اب مدام رہتی ہے چشم ماہ ترے بام کی طرف آنکھیں جنھوں کی زلف و رخ یار سے لگیں وے دیکھتے نہیں سحر و شام کی طرف جوں چشم یار بزم میں اگلا پڑے ہے آج ٹک دیکھ شیخ مے کے بھرے جام کی طرف خارا شگاف و سینہ خراش ایک سے نہیں لیکن نظر نہیں ہے تجھے کام کی طرف دل پک رہے ہیں جن کے انھیں سے ہمیں ہے شوق میلان طبع کب ہے کسو خام کی طرف دیکھی ہے جب سے اس بت کافر کی شکل میر جاتا نہیں ہے جی تنک اسلام کی طرف

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR