Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

تیرے ہوتے شام کو گر بزم میں آجائے شمع

تیرے ہوتے شام کو گر بزم میں آجائے شمع ہو خجل ایسی کہ منھ اپنا نہ پھر دکھلائے شمع کیا جلے جاتے ہیں تجھ سے سب دیے سے دیکھتے گر یہی یاں کا ہے ڈھب تو حیف مجلس وائے شمع کس کے تیں ہوتا ہے قطع زندگانی کا یہ شوق سر کٹانے کو گلے میں جمع ہیں رگ ہاے شمع کچھ نہیں مجھ میں درونے کی جلن سے اس طرح کھا چلا ہے جیسے اک ہی داغ سر تا پاے شمع داغ ہوکر جان دی ان نے تمھارے واسطے مشت خاک میر پر سو تم نہ لے کر آئے شمع

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR