Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اس شوخ سے سنا نہیں نام صبا ہنوز

اس شوخ سے سنا نہیں نام صبا ہنوز غنچہ ہے وہ لگی نہیں اس کو ہوا ہنوز عاشق کے اس کو گریۂ خونیں کا درد کیا آنسو نہیں ہے آنکھ سے جس کی گرا ہنوز کیا جانے وہ کہ گذرے ہے یاروں کے جی پہ کیا مطلق کسو سے اس کا نہیں دل لگا ہنوز برسوں میں نامہ بر سے مرا نام جو سنا کہنے لگا کہ زندہ ہے وہ ننگ کیا ہنوز گھگھیاتے رات کے تئیں باچھیں تو پھٹ گئیں ناواقف قبول ہے لیکن دعا ہنوز کیا کیا کرے ہے حجتیں قاصد سے لیتے خط حالانکہ وہ ہوا نہیں حرف آشنا ہنوز سو بار ایک دم میں گیا ڈوب ڈوب جی پر بحر غم کی پائی نہ کچھ انتہا ہنوز خط سے ہے بے وفائی حسن اس کی آئینہ ہم سادگی سے رکھتے ہیں چشم وفا ہنوز سو عقدے فرط شوق سے پیش آئے دل کو یاں واں بند اس قبا کے نہیں ہوتے وا ہنوز یاں میر ہم تو پہنچ گئے مرگ کے قریب واں دلبروں کو ہے وہی قصد جفا ہنوز

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR