Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دل کھو گیا ہوں میں یہیں دیوانہ پن کے بیچ

دل کھو گیا ہوں میں یہیں دیوانہ پن کے بیچ تم بھی تو دیکھو زلف شکن در شکن کے بیچ کیا جانے دل میں چائو تھے کیا کیا دم وصال مہجور اس کا تھا ہمہ حسرت کفن کے بیچ کنعاں سے جا کے مصر میں یوسفؑ ہوا عزیز عزت کسو کی ہوتی نہیں ہے وطن کے بیچ سن اے جنوں کہ مجھ میں نہیں کچھ سواے دم تار ایک رہ گیا ہے یہی پیرہن کے بیچ سرسبز ہند ہی میں نہیں کچھ یہ ریختہ ہے دھوم میرے شعر کی سارے دکھن کے بیچ ستھرائی اور نازکی گلبرگ کی درست پر ویسی بو کہاں کہ جو ہے اس بدن کے بیچ بلبل خموش و لالہ و گل دونوں سرخ و زرد شمشاد محو بے کلی اک نسترن کے بیچ کل ہم بھی سیر باغ میں تھے ساتھ یار کے دیکھا تو اور رنگ ہے سارے چمن کے بیچ یا ساتھ غیر کے ہے تمھیں ویسی بات چیت سو سو طرح کے لطف ہیں اک اک سخن کے بیچ یا پاس میرے لگتی ہے چپ ایسی آن کر گویا زباں نہیں ہے تمھاری دہن کے بیچ فرہاد و قیس و میر یہ آوارگان عشق یوں ہی گئے ہیں سب کی رہی من کی من کے بیچ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR