Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا پوچھتے ہو آہ مرے جنگجو کی بات

کیا پوچھتے ہو آہ مرے جنگجو کی بات گویا وفا ہے عہد میں اس کے کبھو کی بات اس باغ میں نہ آئی نظر خرمی مری گر سبز بھی ہوا ہوں تو جیسے کسو کی بات آئینہ پانی پانی رہا اس کے سامنے کہیے جہاں کہوں یہ تو ہے روبرو کی بات سر گل نے پھر جھکا کے اٹھایا نہ شرم سے گلزار میں چلی تھی کہیں اس کے رو کی بات حرمت میں مے کی کہنے سے واعظ کے ہے فتور کیا اعتبار رکھتی ہے اس پوچ گو کی بات ہم سوختوں میں آتش سرکش کا ذکر کیا چل بھی پڑی ہے بات تو اس تند خو کی بات کیا کوئی زلف یار سے حرف و سخن کرے رکھتی ہے میر طول بہت اس کے مو کی بات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR