Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہم تم سے چشم رکھتے تھے دلداریاں بہت

ہم تم سے چشم رکھتے تھے دلداریاں بہت سو التفات کم ہے دل آزاریاں بہت دیکھیں تو کیا دکھائے یہ افراط اشتیاق لگتی ہیں تیری آنکھیں ہمیں پیاریاں بہت جب تک ملی جلی سی جفائیں تھیں اٹھ سکیں کرنے لگے ہو اب تو ستمگاریاں بہت آزار میں تو عشق کے جاتا ہے بھول جی یوں تو ہوئیں تھیں یاد میں بیماریاں بہت شکوہ خراب ہونے کا کیا چاہنے میں میر ایسی تو اے عزیز ہیں یاں خواریاں بہت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR