Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ٹپکتی پلکوں سے رومال جس گھڑی سرکا

ٹپکتی پلکوں سے رومال جس گھڑی سرکا طرف ہوا نہ کبھو ابر دیدئہ تر کا کبھو تو دیر میں ہوں میں کبھو ہوں کعبے میں کہاں کہاں لیے پھرتا ہے شوق اس در کا غم فراق سے پھر سوکھ کر ہوا کانٹا بچھا جو پھول اٹھا کوئی اس کے بستر کا اسیر جرگے میں ہوجائوں میں تو ہوجائوں وگرنہ قصد ہو کس کو شکار لاغر کا ہمیں کہ جلنے سے خوگر ہیں آگ میں ہے عیش محیط میں تو تلف ہوتا ہے سمندر کا قریب خط کا نکلنا ہوا سو خط موقوف غبار دور ہو کس طور میرے دلبر کا بتا کے کعبے کا رستہ اسے بھلائوں راہ نشاں جو پوچھے کوئی مجھ سے یار کے گھر کا کسو سے مل چلے ٹک وہ تو ہے بہت ورنہ سلوک کاہے کو شیوہ ہے اس ستمگر کا شکستہ بالی و لب بستگی پر اب کی نہ جا چمن میں شور مرا اب تلک بھی ہے پر کا تلاش دل نہیں کام آتی اس زنخ میں گئے کہ چاہ میں تو ہے مرنا برا شناور کا پھرے ہے خاک ملے منھ پہ یا نمد پہنے یہ آئینہ ہے نظر کردہ کس قلندر کا نہ ترک عشق جو کرتا تو میر کیا کرتا جفا کشی نہیں ہے کام ناز پرور کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR