Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

بے طاقتی میں تو تو اے میر مر رہے گا

بے طاقتی میں تو تو اے میر مر رہے گا ایسی طپش سے دل کی کوئی جگر رہے گا کیا ہے جو راہ دل کی طے کرتے مر گئے ہم جوں نقش پا ہمارا تا دیر اثر رہے گا مت کر لڑکپن اتنا خونریزی میں ہماری اس طور لوہو میں تو دامن کو بھر رہے گا آگاہ پائے ہم نے کھوئے گئے سے یعنی پہنچی خبر ادھر کی دل بے خبر رہے گا فردا کا سوچ تجھ کو کیا آج ہی پڑا ہے کل کی سمجھیو کل ہی کل تو اگر رہے گا لوگوں کا پاس ہم کو مارے رکھے ہے ورنہ ماتم میں دل کے شیون دو دوپہر رہے گا پایان کار دیکھیں کیا ہووے دل کی صورت ایسا ہی جو وہ چہرہ پیش نظر رہے گا اب رفتگی رویہ اپنا کیا ہے میں نے میرا یہ ڈھب دلوں میں کچھ راہ کر رہے گا ہم کوئی بیت جاکر اس ہی کے منھ سنیں گے وحشت زدہ کسو دن گر میر گھر رہے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR