Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

حیراں ہے لحظہ لحظہ طرز عجب عجب کا

حیراں ہے لحظہ لحظہ طرز عجب عجب کا جو رفتۂ محبت واقف ہے اس کے ڈھب کا کہتے ہیں کوئی صورت بن معنی یاں نہیں ہے یہ وجہ ہے کہ عارف منھ دیکھتا ہے سب کا نسبت درست جس کی اس رو و مو سے پائی ہے درہم اور برہم حال اس کے روز و شب کا افسوس ہے نہیں تو انصاف دوست ورنہ شایان لطف دشمن شائستہ میں غضب کا سودائی ایک عالم اس کا بنا پھرے ہے ہر چند عزلتی ہے وہ خال کنج لب کا منھ اس کے منھ کے اوپر شام و سحر رکھوں ہوں اب ہاتھ سے دیا ہے سررشتہ میں ادب کا کیا آج کل سے اس کی یہ بے توجہی ہے منھ ان نے اس طرف سے پھیرا ہے میر کب کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR