Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

خندئہ دنداں نما کرتا جو وہ کافر گیا

خندئہ دنداں نما کرتا جو وہ کافر گیا گوہر تر جوں سرشک آنکھوں سے سب کی گر گیا کیا گذر کوے محبت میں ہنسی ہے کھیل ہے پائوں رکھا جس نے ٹک اودھر پھر اس کا سر گیا کیا کوئی زیرفلک اونچا کرے فرق غرور ایک پتھر حادثے کا آلگا سر چر گیا نیزہ بازان مژہ میں دل کی حالت کیا کہوں ایک ناکسبی سپاہی دکھنیوں میں گھر گیا بعد مدت اس طرف لایا تھا اس کو جذب عشق بخت کی برگشتگی سے آتے آتے پھر گیا تیز دست اتنا نہیں وہ ظلم میں اب فرق ہے یعنی لوہا تھا کڑا تیغ ستم کا کر گیا سخت ہم کو میر کے مرجانے کا افسوس ہے تم نے دل پتھر کیا وہ جان سے آخر گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR