Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

تمام روز جو کل میں پیے شراب پھرا

تمام روز جو کل میں پیے شراب پھرا بسان جام لیے دیدئہ پرآب پھرا اثر بن آہ کے وہ منھ ادھر نہ ہوتا تھا ہوا پھری ہے مگر کچھ کہ آفتاب پھرا نہ لکھے خط کی نمط ہو گئیں سفید آنکھیں تجھے بھی عشق ہے قاصد بھلا شتاب پھرا وہ رشک گنج ہی نایاب تھا بہت ورنہ خرابہ کون سا جس میں نہ میں خراب پھرا کسو سے حرف محبت کا فائدہ نہ ہوا بغل میں میں تو لیے یاں بہت کتاب پھرا لکھا تو دیکھ کہ قاصد پھرا جو مدت میں جواب خط کا مرے صاف بے جواب پھرا کہیں ٹھہرنے کی جا یاں نہ دیکھی میں نے میر چمن میں عالم امکاں کے جیسے آب پھرا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR