Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

گرم مجھ سوختہ کے پاس سے جانا کیا تھا

گرم مجھ سوختہ کے پاس سے جانا کیا تھا آگ لینے مگر آئے تھے یہ آنا کیا تھا برسوں یک بوسۂ لب مانگتے جاتے ہیں ہمیں رات آتے ہی کہا تم نے جو مانا کیا تھا دیکھنے آئے دم نزع لیے منھ پہ نقاب آخری وقت مرے منھ کا چھپانا کیا تھا جب نہ تب مرنے کو تیار رہے عشق میں ہم جی کے تیں اپنے کبھو ہم نے نہ جانا کیا تھا مدعی ہوتے ہیں اک آن میں اب تو دلدار مہر جب رسم تھی یارب وہ زمانہ کیا تھا عزت و عشق کہاں جمع ہوئے اے ہمدم ننگ خواری تھا اگر دل کا لگانا کیا تھا گر خط سبز سے اس کے نہ تمھیں تھی کچھ لاگ پھر بھلا میر جی یہ زہر کا کھانا کیا تھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR