Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

یہ روش ہے دلبروں کی نہ کسو سے ساز کرنا

یہ روش ہے دلبروں کی نہ کسو سے ساز کرنا کوئی خاک سے ہو یکساں وہی ان کو ناز کرنا کوئی عاشقوں بتاں کی کرے نقل کیا معیشت انھیں ناز کرتے رہنا انھیں جی نیاز کرنا رہیں بند میری آنکھیں شب و روز ضعف ہی میں نہ ہوا مجھے میسر کبھو چشم باز کرنا یہ بھی طرفہ ماجرا ہے کہ اسی کو چاہتا ہوں مجھے چاہیے ہے جس سے بہت احتراز کرنا نہیں کچھ رہا تو لڑکا تجھے پر ضرور ہے اب ہوس اور عاشقی میں ٹک اک امتیاز کرنا کوئی عاشقوں کی پھپٹ کنھوں نے اٹھائی بھی ہے انھیں بات ہو جو تھوڑی اسے بھی دراز کرنا یہی میر کھینچے قشقہ در دیر پر تھے ساجد نہیں اعتماد قابل انھوں کا نماز کرنا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR