Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ٹھوکر لگاکے چلنا اس رشک ماہ کو بھی

ٹھوکر لگاکے چلنا اس رشک ماہ کو بھی یہ چوٹ ہی رہی ہے اس روسیاہ کو بھی اس شاہ حسن کی کچھ مژگاں پھری ہوئی ہیں غمزے نے ورغلایا شاید سپاہ کو بھی کی عمر صرف ساری پر گم ہے مطلب اپنا منزل نہ پہنچے ہم تو طے کرکے راہ کو بھی سر پھوڑنا ہمارا اس لڑکے پر نہ دیکھو ٹک دیکھو اس شکست طرف کلاہ کو بھی کرتی نہیں خلش ہی مژگان یار دل میں کاوش رہی ہے جی سے اس کی نگاہ کو بھی خوں ریزی کے تو لاگو ہوتے نہیں یکایک پہلے تو پوچھتے ہیں ظالم گناہ کو بھی جوں خاک سے ہے یکساں میرا نہال قامت پامال یوں نہ ہوتے دیکھا گیاہ کو بھی ہر لحظہ پھیر لینا آنکھوں کا ہم سے کیا ہے منظور رکھیے کچھ تو بارے نباہ کو بھی خواہش بہت جو ہو تو کاہش ہے جان و دل کی کچھ کم کر ان دنوں میں اے میر چاہ کو بھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR