Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دیکھیے کیا ہو سانجھ تلک احوال ہمارا ابتر ہے

دیکھیے کیا ہو سانجھ تلک احوال ہمارا ابتر ہے دل اپنا تو بجھا سا دیا ہے جان چراغ مضطر ہے خاطر اپنی اتنی پریشاں آنکھیں پھریں ہیں اس بن حیراں تم نے کہا دل چاہے تو بیٹھو دل کیا جانے کیدھر ہے تاب و تواں کا حال وہی ہے آج تنک ہم چیتے ہیں تم پوچھو تو اور کہیں کیا نسبت کل کی بہتر ہے اس بے مہر صنم کی خاطر سختی سی سختی کھینچی ہم جی پگھلے کیا اس کا ہم پر رحم کہاں وہ پتھر ہے سر نہ بڑے کے چڑھیے اس میں ہرگز زیاں ہے سر ہی کا سمجھے نہ سمجھے کوئی اسے یہ پہاڑ کی آخر ٹکر ہے جب سے ملا اس آئینہ رو سے خوش کی ان نے نمد پوشی پانی بھی دے ہے پھینک شبوں کو میر فقیر قلندر ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR