Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ادھر مت کر نگاہ تیز جا بیٹھ

ادھر مت کر نگاہ تیز جا بیٹھ نہ تیر روے ترکش یوں چلا بیٹھ اثر ہوتا تو کب کا ہو بھی چکتا دعاے صبح سے اب ہاتھ اٹھا بیٹھ پھرے گا ہم سے کب تک دور ظالم کبھو تو گھر سے اٹھ کر پاس آ بیٹھ نہ کر دیوار کا مجلس میں تکیہ ہمارے مونڈھے سے مونڈھا لگا بیٹھ بہت پھرتے ہیں ٹیڑھے ٹیڑھے دشمن انھیں دو سیدھیاں تو بھی سنا بیٹھ تلاش اپنی نہ کم تھی جو وہ ملتا بہت میں دیکھ کر آخر رہا بیٹھ مخالف سے نہ مل بیٹھا کر اتنا کہیں لے میر صاحب کو جدا بیٹھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR