Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

تم بن چمن کے گل نہیں چڑھتے نظر کبھو

تم بن چمن کے گل نہیں چڑھتے نظر کبھو یہ کیا روش ہے آئو چلے ٹک ادھر کبھو دریا سی آنکھیں بہتی ہی رہتی تھیں سو کہاں ہوتی ہے کوئی کوئی پلک اب تو تر کبھو جی جانے ہے جو اپنے پہ ہوتی ہے مار مار جاتے ہیں اس گلی میں کہاں ہم مگر کبھو آنکھیں سفید ہو چلی ہیں راہ دیکھتے یارب انھوں کا ہو گا ادھر بھی گذر کبھو مدت ہوئی ہے نامہ کبوتر کو لے گئے آجاتی ہے کچھ اڑتی سی ہم تک خبر کبھو ہم جستجو میں ان کی کیے دست و پا بھی گم افسوس ہے کہ آئے نہ وہ راہ پر کبھو غم کو تمھارے دل کے نہایت نہیں ہے میر اس قصے کو کروگے بھی تم مختصر کبھو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR