Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

قتل کیے پر غصہ کیا ہے لاش مری اٹھوانے دو

قتل کیے پر غصہ کیا ہے لاش مری اٹھوانے دو جان سے بھی ہم جاتے رہے ہیں تم بھی آئو جانے دو جان سلامت لے کر جاوے کعبہ میں تو سلام کریں ایک جراحت ان ہاتھوں کا صید حرم کو کھانے دو اس کی گلی کی خاک سبھوں کے دامن دل کو کھینچے ہے ایک اگر جی لے بھی گیا تو آتے ہیں مر جانے دو کرتے ہو تم نیچی نظریں یہ بھی کوئی مروت ہے برسوں سے پھرتے ہیں جدا ہم آنکھ سے آنکھ ملانے دو کیا کیا اپنے لوہو پئیں گے دم میں مریں گے دم میں جئیں گے دل جو بغل میں رہ نہیں سکتا اس کو کسو سے بکانے دو اب کے بہت ہے شور بہاراں ہم کو مت زنجیر کرو دل کی ہوس ٹک ہم بھی نکالیں دھومیں ہم کو مچانے دو عرصہ کتنا سارے جہاں کا وحشت پر جو آجاویں پائوں تو ہم پھیلاویں گے پر فرصت ہم کو پانے دو کیا جاتا ہے اس میں ہمارا چپکے ہم تو بیٹھے ہیں دل جو سمجھنا تھا سو سمجھا ناصح کو سمجھانے دو ضعف بہت ہے میر تمھیں کچھ اس کی گلی میں مت جائو صبر کرو کچھ اور بھی صاحب طاقت جی میں آنے دو بات بنانا مشکل سا ہے شعر سبھی یاں کہتے ہیں فکر بلند سے یاروں کو ایک ایسی غزل کہہ لانے دو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR